سمہ سٹہ پولیس کی کارکردگی ‘خاتون کے گھرزبردستی داخل ہوگئی بچی پرتشدد’پانچ تولہ طلائی زیور’دولاکھ روپے اٹھا لئے

بہاول پور(ستلج نیوز) سمہ سٹہ پولیس کی کارکردگی ‘خاتون کے گھرزبردستی داخل ہوگئی بچی پرتشدد’پانچ تولہ طلائی زیور’دولاکھ روپے اٹھا لئے طیب ایس آئی ‘محمدسہیل اے ایس آئی ودیگرپولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے یہ بات شمیم مائی زوجہ محمداقبال سکنہ چیمہ ٹائون بہاول پورنے گذشتہ روز پریس کلب بہاول پورمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیاشمیم مائی نے کہاکہ میراچیمہ ٹائون فیزٹو میں رہائش گاہ ہے میری والدہ مجھ سے ملنے شیخوپورہ سے آئی ہوتی تھی سات مارچ کو صبح چھ بجے میں اپنی والدہ کوریلوے اسٹیشن بہاول پورچھوڑنے گئی گھرپر میرابیٹا طارق عمر 18 سال’ بیٹی ثناء اقبال عمر14 سال’ سینااقبال عمر12 سال موجودتھیں آٹھ بجے کی قریب میرے گھرپر طیب ایس آئی ‘ محمدسہیل اے ایس آئی بمعہ آٹھ ‘دس پولیس ملازمین متعینہ تھانہ سمہ سٹہ سول کپڑوں میں آگئے اورمیرے گھرکابیرونی دروازہ توڑ کر گھرمیں زبردستی داخل ہوگئے محمدسہیل نے میری بیٹی کوتشددکانشانہ بنایا اوربچوں کو محبوس رکھا میرے بیٹے کی شادی کے لئے کچھ رقم اورطلائی زیورات بنائے تھے محمدسہیل اے ایس آئی نے نقدرقم دولاکھ روپے اورپانچ تولہ طلائی زیوراٹھا لئے اور دھمکیاں دیتاہوئے چلے گئے جب میں گھرآئی توگھریلوسامان بکھرا پڑاتھا میری وزیراعلی پنجاب’ آئی جی پولیس’ آرپی اوبہاول پور’ ڈی پی او بہاول پورسے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیاجائے اورطیب ایس آئی اورمحمدسہیل اے ایس آئی ودیگردس پولیس ملازمین تھانہ سمہ سٹہ کے خلاف قانونی و محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے