میڈیامیڈیا سٹوڈینٹس کلب سوسائیٹی کی میٹنگ کاانعقاد’ پروفیسرڈاکٹرشہزادرانانے صدارت کی

بہاول پور(ستلج نیوز) میڈیامیڈیا سٹوڈینٹس کلب سوسائیٹی کی میٹنگ کاانعقاد’ پروفیسرڈاکٹرشہزادرانانے صدارت کی تفصیل کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر شہزاد احمد رانا کی ہدایت پر میڈیا سٹوڈینٹ کلب سوسائیٹی کی پہلی باقاعدہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا. پروفیسر ڈاکٹر شہزاد احمد رانا کی سربراہی میں ہونے والی میڈیا سوسائیٹی کی پہلی باقاعدہ میٹنگ میں کو ایڈوائیزر میڈیا سوسائیٹی میڈم شفق منظور , علی حسن رضوی , فہد خلیل اور میڈیا کلب کے تمام عہدیداران موجود تھے. میٹنگ میں ملازم یونین اسلامیہ یونیورسٹی سکیل 1 تا 17 کے سرپرست اعلی بلال چغتائی بحثیت مہمان اعزاز شریک ہوئے. کلب سوسائیٹی کی پہلی باقاعدہ میٹنگ میں مستقبل کے لائحہ عمل کے ساتھ ساتھ میڈیا سٹوڈینٹس کلب سوسائیٹی کے کلینڈر کو ترتیب دیا گیا.میٹنگ میں ترتیب دئیے گئے کلینڈر کے مطابق میڈیا سٹوڈینٹس کلب سوسائیٹی کے ممبران 16 مارچ بروز بدھ کو ریڈیو پاکستان بہاولپور کا دورہ کریں گئے جہاں ان کی ملاقات مختلف شخصیات سے کرائی جائے گئی .مرتب کئے گئے کلینڈر کے مطابق میڈیا سٹوڈینٹ کلب سوسائیٹی کے ممبران 23 مارچ بروز بدھ کو پریس کلب بہاولپور اور مختلف پروڈکشن ہاوسز کا دورہ کریں گئے.مزید یہ طے پایا کہ میڈیا سٹوڈینٹ کلب سوسائیٹی ہر ہفتے ایک میٹنگ کا انعقاد کرے گئی جس میں مختلف امور کو زیر بحث لایا جائے گامیٹنگ میں موجود مہمان اعزاز بلال چغتائی سرپرست اعلی ملازم یونین سکیل ا تا 17 نے میڈیا سٹوڈینٹ کلب سوسائیٹی کے ایڈوائیزر پروفیسر شہزاد احمد رانا اور کو ایڈوائیزر میڈم شفق منظور کی کاوشوں کو سراہا.ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹوڈینٹ سوسائیٹوں کے قیام سے طالبعلموں کو سیکھنے اور آگے بڑھنے کے وسیع مواقع میسر آئیں گئے.