وائنٹ آف سیل رجسٹریشن سکیم کے تحت رجسٹریشن نہ کرانے والے کاروباری اداروں کے خلاف جرمانے لگانے کا آغاز کر دیا گیا

بہاول پور( ) وائنٹ آف سیل رجسٹریشن سکیم کے تحت رجسٹریشن نہ کرانے والے کاروباری اداروں کے خلاف جرمانے لگانے کا آغاز کر دیا گیا ۔ پو ائنٹ آف سیل سکیم میں رجسٹرڈنہ ہونے والے گیارہ کاروباری اداروں کو ابتدائی طور پر فی کس دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن ریجنل ٹیکس آفس وپوائنٹ آف سیل رجسٹریشن ریجنل ٹیکس آفس بھاول پور پرسن سید تنصیر ترمذی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیر ف کے زمرے میں آنے والے کاروباری حضرات جلد از جلد اپنے کاروباری ادارے کو پوائنٹ آف سیل سے منسلک کرلیں ۔ان کے اس اقدام سے اس سکیم سے حاصل کردہ ٹیکس ملک و قوم کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگا ۔ا نہوں نے مزید کہا کہ پوائنٹ آف سیل سکیم میں رجسٹرڈنہ ہونے والے گیارہ کاروباری اداروں کو ابتدائی طور پر فی کس دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے ۔ تنصیر الحسن ترمذی نے کہا کہ ترقی یافتہ قوموں کی فہرست میں شامل ہونے کے لئے ٹیکس کولیکشن اور حدف کا حصول اہم اہمیت کا حامل ہے