وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے حکم پر میپکو رحیم یار خان نے ٹیوب ویل صارف کو مبلغ 9 لاکھ روپے کا ریلیف دے دیا

بہاول پور( ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے حکم پر میپکو رحیم یار خان نے ٹیوب ویل صارف کو مبلغ 9 لاکھ روپے کا ریلیف دے دیا ۔ تفصیل کے مطابق ،غلام رسول جو کہ دو زرعی ٹیوب ویل کا مالک ہے کو میپکو رحیم یار خان نے 9 لاکھ کا اضافی بل بھیج دیا ۔ جسکی درستگی کے لیے اس نے متعلقہ واپڈا دفتر کے کئی بار چکر لگائے مگر مسلہ حل نہ ہوا ۔ جسکی شکایت اس نے وفاقی محتسب آ فس بہاولپور میں کی ۔ جسکی تفتیش ڈاکٹر محمد زاہد ملک ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب بہاولپور نے کی ، بعد از تفتیش ناجائز بل کی بد انتظامی ثابت ہونے پر اعجاز احمد قریشی وفاقی محتسب پاکستان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کو حکم صادر کیا کہ صارف کی شکایت کا ازالہ کرکے 30 دن میں رپورٹ پیش کی جا ئے۔ جس پر مذکورہ صارف کو 9 لاکھ روپے کا ریلیف مہیا کر دیا گیا ہے۔ جس پر اس نے وفاقی محتسب پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا