وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپور نے خواتین کا عالمی دن منایا

بہاول پور( ستلج نیوز ) وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپور نے خواتین کا عالمی دن منایا اور میری کہانی میگزین اور ویب سائٹ کا اجرا کیا۔ ڈاکٹر سمیرا ملک، فوزیہ ایوب سمیت بہاولپور کی کئی خواتین ہمارے جشن کا حصہ بنیں۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی 19 خواتین کاروباری شخصیات نے میگزین کے لیے انٹرویوز دیے۔ وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپور کی صدر رابعہ عثمان خان نے خواتین کی جدوجہد اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپورکی صدر رابعہ عثمان خان نے خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت اور خواتین کاروباریوں کو ایک محفوظ پلیٹ فارم فراہم کرنے پر زور دیا جس کے ذریعے وہ اپنے کاروبار کو فروغ دے سکیں۔