پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے شہر کو سرسبز و شاداب بنایا جائے گا کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال

بہاول پور( )کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ بہاول پور کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے شہر کے معروف چوراہوں اور گرین بیلٹس میں تاریخی مانومنٹ ایستادہ کر کے برقی قمقموں سے تزئین و آرائش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے شہر کو سرسبز و شاداب بنایا جائے گا اور قدیم عمارتوں کی آرائش کر کے انہیں خوبصورت بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی راستوں کو پرکشش مانومنٹ سے آراستہ کیا جائے گا اور خطہ کی ثقافت و تاریخی ورثہ کو نمایاں کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف پارکس اور ڈرنگ اسٹیڈیم میں مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر کے کانفرنس روم میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے جام بقاء حسین، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس طالب رندھاوا، ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا خان، ڈائریکٹر سپورٹس مقصود احمد اور دیگر ڈویژنل افسران موجود تھے۔