پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کاکنونشن 9 مارچ کوبہاول پورمیں ہوگا محمدیسین صدرپیٹرولیم ایسوسی ایشن بہاول پور

بہاول پور( ) محمدیسین صدرپیٹرولیم ایسوسی ایشن بہاول پور نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کاکنونشن 9 مارچ کوبہاول پورمیں ہوگا جس میں پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن پاکستان کے چیرمین عبدالسمیع خان ستارہ امتیاز ‘عرفان الہی صدرپیٹرولیم ایسوسی ایشن پنجاب’خواجہ عاطف مرکزی سیکریٹری اطلاعات سمیت تمام پاکستان کے ڈسٹرکٹ عہدہ داران شرکت کریں گے کنونشن میں ڈیلرزکودرپیش مسائل بارے لائحہ عمل مرتب کیاجائے گا اورخاص طورپر گورنمنٹ نے جوڈیلرزسے مارجن کے بارے میں وعدہ کیاتھا کہ وہ چھ ماہ کے اندر ریلف دیں گے اوراس مارجن کوبڑھایاجائیگا اس چھ ماہ کی مدت کوپوراہونے میں بھی دوماہ رہ گئے ہیں اورمئی میں یہ مدت پوری ہورہی ہے اس بارے میں بھی لائحہ عمل مرتب کیاجائیگا