ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس کاانعقاد

بہاول پور(ستلج نیوز)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر وسیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق قمر اور ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوںمیں کی گئی کمی کے باعث سفری کرایوں میںبھی کمی کی جائے تاکہ مسافر ریلیف حاصل کر سکیں۔اجلاس میں ٹرانسپورٹرز نے متفقہ طور پر اے سی اور نان اے سی ٹرانسپورٹ میں 10 فی صد کمی پر رضامندی کا اظہار کیا۔