گورنمنٹ گرلزہائی سکول آدم واہن میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد

بہاول پور(ستلج نیوز) ڈی آئی جی سنٹرل زون N_5 محمد سلیم نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس اورسیکٹر کمانڈر ٹو ملتان ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ندیم اشرف وڑائچ اور ڈی ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ 20 حماد ناصر کی ہدایات پرایڈمن آفسیر انسپکٹر ملک محمد اسحاق احمدانسپکٹر موٹروے پولیس انسپکٹر عامر شہزاد اور انسپکٹر فرزانہ کوثرکے ہمراہ گورنمنٹ گرلزہائی سکول آدم واہن میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبا اور سکول کے عملے کو روڈ سیفٹی کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور خاص طور پر پیدل چلنے والوں کے کراسنگ کے موضوع پر زور دیا گیا۔ مزید برآں طلبا کو احتیاطی تدابیر اور لنک روڈز سے ہائی وے میں شامل ہونے کے طریقوں کے بارے میں بتایا گیا۔ انہیں روڈ سائن بورڈز، سڑک کے ساتھ ساتھ چلنے کا طریقہ اور ان سے متعلق روڈ سیفٹی کے دیگر طریقوں کے بارے میں بتایا گیا۔ ان کے والدین اور خاندان کے افراد اپنی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔اسی طرح انہیں موٹر سائیکل پر سواری کے دوران حفاظتی ہیلمٹ پہننے کے بارے میں بتایا گیا۔ آخر میں طلبا اور عملے کے ارکان میں بریفنگ مواد تقسیم کیا گیا۔ سکول ک پرنسپل سکول زاہدہ رحمان نے سکول میں روڈ سیفٹی آگاہی سیشن کے انعقاد پر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا اور سراہا اس موقع پر مسزتحسین ودیگر موجود تھی