خواتین بارے منفی رویوں میں بہتری کے لیئے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر اقدامات کرنا ہوں گے سابق رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ ایوب
بہاول پور ( ستلج نیوز ) سابق رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ ایوب نے کہا ہے کہ خواتین بارے منفی رویوں میں بہتری کے لیئے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر اقدامات کرنا ہوں گے سرکاری ادارے، مذہبی رہنما، اساتذہ، سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی خواتین کے تحفظ و حقوق کے لیئے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں پیلیکن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے موجودہ ملکی قوانین پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے میانوالی میں حقیقی باپ کی طرف سے سات دن کی معصوم بچی کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے کا واقعہ اندوہناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے پیلیکن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی پروگرام منیجر عظمی احمد، پروگرام آفیسرز رابعہ الیاس، ثمینہ امجد اور دیگر نے بھی اظہارِ خیال کیا،۔