عوام کی خدمت کے بجائے تجارت کے سیاست کرنے والے 52 برس سے بہاولپور کے دسترخوان سے کھانا کھا رہے ہیں قاری مونس بلوچ
بہاول پور(ستلج نیوز)وزیراعظم صوبہ بحالی سمیت اتحادیوں کی قوت سے انتشار پسندوں کی منفی سوچ کی شکست کو یقینی بنائیں۔عوام کی خدمت کے بجائے تجارت کے سیاست کرنے والے 52 برس سے بہاولپور کے دسترخوان سے کھانا کھا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک کے سربراہ قاری مونس بلوچ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا غصب شدہ صوبہ کو واگزار کرانے کے لئے آگے بڑھ کر غلامی کا طوق اتارنا ہی پڑے گا۔ قاری مونس بلوچ نے کہا صوبہ کی بازیابی کی خاطر عوام بیدار و بیقرار ہیں جبکہ بہاولپور کے ارکان اسمبل وائٹ لسی پی کر لمبی نیند سورہے ہیں۔ایسے نمائندوں کو تاریک راستوں کا مسافر بنادیں گے ۔