وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپور نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے خواجہ فرید کیمپس میں پہچان کے عنوان سے ایک نمائش کا اہتمام کیا
بہاول پور(ستلج نیوز)وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپور نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے خواجہ فرید کیمپس میں پہچان کے عنوان سے ایک نمائش کا اہتمام کیا۔ نمائش کا آغاز ربن کاٹنے کی تقریب سے ہوا جہاں صدر محترمہ رابعہ عثمان خان اور مہمان خصوصی محترمہ سمیرا ملک مشیر وزیر اعلی پنجاب تھیں۔ نمائش میں متعدد فیملیز اور طلبا نے شرکت کی۔ نمائش میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی مختلف کاروباریخواتین شخصیات نے شرکت کی اور اپنے کام کی نمائش کی۔ ڈبلیو سی سی آئی بی کا بنیادی مقصد جنوبی پنجاب کی کاروباری خواتین کو بااختیار بنانا اور اپنے کاروبار کو فروغ دینے میں ان کی مدد کرنا تھا۔ WCCIB کی سینئر نائب صدر محترمہ سائرہ ظہیر، WCCIB کی نائب صدر محترمہ شبانہ ظفر، محترمہ ثمر فہد، ڈائریکٹر انیبلنگ سنٹر اور محترمہ سمیرا صالحہ، پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فار ویمن نے نمائش میں شرکت کی۔ یہ پروگرام کل تک جاری رہے گا اور 12 مارچ کو میوزیکل نائٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔